28 جنوری 2026 - 16:27
ٹرمپ کے اہلکاروں کے 'سفاکانہ جرم' نے امریکی کامیڈین کو رلا دیا + تصاویر

امریکی ٹی وی کے مقبول میزبان جمی کیمیل (Jimmy Kimmel)، ـ جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقد ہیں، ـ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے اہلکاروں کے ہاتھوں نرس الیکس پیریٹی (Alex Peretti) کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رو پڑا اور وفاقی اہلکاروں کو "بے رحم اور جرائم پیشہ گروپ" قرار دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || کیمیل، ـ جو ایک مقبول میزبان اور بہترین ٹاک شو کا ایوارڈ یافتہ ہے ـ اپنے لائیو شو میں ICE اہلکاروں کے ہاتھوں مینیاپولس میں مذکورہ آئی سی یو نرس کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دو بار رویا۔

A picture of Alex Pretti is left at a makeshift memorial in Minneapolis. (AFP)

مقتول امریکی نرس الیکس پیریٹی (Alex Peretti)

اس واقعے کی خوفناک تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا: "ہم ایک کے بعد ایک ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔ لوگ چیخ رہے ہیں اور اپنے خاندانوں سے جدا ہو رہے ہیں، امریکہ میں پیدا ہونے والے امریکیوں کو لہجے یا کسی اور چیز کے الزام میں ان کی گاڑیوں سے باہر نکالا جا رہا ہے، چھوٹے بچوں اور شیرخوار بچوں کو آنسو گیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں ان کے والدین سے جدا کیا جا رہا ہے۔"

ٹرمپ کے اہلکاروں 'بے رحمانہ جرم' امریکی کامیڈین کو رلا دیا

ان کا کہنا تھا: "یہ واقعات یکے بعد دیگرے ایسے اہلکاروں کے گروہ کے ہاتھوں رونما ہو رہے ہیں جو کم تربیت یافتہ، بے انصاف اور بدعنوان ہیں اور جنہوں نے اپنے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے ہیں۔"

کیمیل نے ICE اہلکاروں کی توصیف میں انہیں ایسا گروہ قرار دیا جو "غَلِيظ، بے رحمانہ اور یہاں تک کہ مجرمانہ حرکتیں" کرتے ہیں۔

اس ٹرمپ مخالف مزاح نگار ٹی وی میزبان نے کہا کہ یہ مناظر دیکھنا ـ کہ "ICE کے ذریعے میرے امریکی ہم وطنوں کو پھانسی دی جاتی ہے"، ـ متلی پیدا کرنے والا، مریض بنانے والا اور مایوس کن ہے۔

انھوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ "اس رجحان کو ان لوگوں کے لئے ایک "انتباہی گھنٹی" سگنل ہونا چاہئے جنہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا۔

انھوں نے ٹرمپ کے ووٹروں سے مخاطب ہوکر کہا: "کیا یہی وہ قانون اور نظم و ضبط ہے جس کے لئے آپ نے ووٹ دیا تھا؟ دائیں بازو میں "معقول آوازیں" کہاں ہیں؟ ہمیں دائیں بازو میں کچھ بہادر اور عام فہم رکھنے والے لوگوں کی ضرورت ہے۔"

ٹرمپ کے اہلکاروں 'بے رحمانہ جرم' امریکی کامیڈین کو رلا دیا

یہ واقعہ کیمیل کے لئے ذاتی سطح پر بھی تکلیف دہ تھا، کیونکہ مینیاپولس میں ان کا اور ان کی اہلیہ کا گھرانہ رہتا ہے، جن کے بارے میں کیمیل کا کہنا ہے کہ وہ "اپنے بچوں کو اسکول لے جانے اور کام پر جانے سے ڈرتے ہیں۔"

کیمیل کا رد عمل اس وقت سامنے آیا جب نرس الیکس پیریٹی کی موت اور وفاقی اہلکاروں کے اقدامات کے خلاف پورے امریکہ میں احتجاج اور قومی توجہ کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

حضور ماموران فدرال آمریکا در اعتراضات علیه سیاست‌های ضد‌مهاجرتی دونالد ترامپ، رئیس‌جمهور آمریکا.

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے مختلف ویڈیوز نشر ہوئی ہیں جن میں ICE اور ٹرمپ انتظامیہ کی وسیع پیمانے پر مذمت ہوئی ہے، جس نے ہالی ووڈ کے ستاروں اور سماجی کارکنوں کو اپنی آواز رائے عامہ تک پہنچانے پر آمادہ کیا ہے۔

پیریٹی کا قتل ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن قوانین کے نفاذ کے دوران ہؤا۔ اس واقعے کے بارے میں وفاقی حکومت اور عینی شاہدین کے متضاد بیانات، سوشل میڈیا پر فائرنگ کے لمحے کے ویڈیوز کی وسیع اشاعت پر منتج ہوئے۔

برطانوی اداکارہ فلورنس پیو (Florence Pughنے ICE اہلکاروں کی جانب سے پیریٹی کو گولی مارنے سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ایک "ہیرو" قرار دیا جسے "قتل" کیا گیا ہے۔

"ایوینجرز" فلم سیریز کے اداکار مارک روفالو (Mark Ruffalo) نے اس واقعے کو "امریکی سڑکوں پر سفاکانہ قتل (Cold blooded murder)" قرار دیا اور سوشل میڈیا پر خبردار کیا: "مت سوچو کہ یہ معمول کی بات ہے۔ ہم اندر سے ایک جرائم پیشہ فوج کی یلغار کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔"

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جیمی لی کرٹس (Jamie Lee Curtis) نے بھی واقعے کے ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "اس قسم کے تشدد کے سامنے خاموش رہنا ناقابل قبول ہے"، ، اور لیزا رینا (Lisa Rinna) نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ICE "ہمارے معاشروں سے تعلق نہیں رکھتا"، خبردار کیا کہ یہ "کہانی کا آغاز ہے"۔

ٹرمپ کے اہلکاروں 'بے رحمانہ جرم' امریکی کامیڈین کو رلا دیا

If there is one thing @lisarinna is going to do, it's have fun and look  fabulous while doing it! Lisa wears our Birthday Suit Lip Kit.

لیزا رینا

اسی دوران، نٹالی پورٹ مین (Natalie Portman) اور اولیویا وائلڈ (Olivia Wilde) نے 2026 سنڈینس فلم فیسٹیول (Sundance Film Festival 2026) کے موقع پر ردعمل ظاہر کیا اور ٹرمپ انتظامیہ اور ICE اہلکاروں کے اقدامات کی مذمت کی۔ وائلڈ نے زور دے کر کہا: "یہ ملک زخمی ہے اور ہمیں ریاستی تشدد کو معمول نہیں بننے دینا چاہئے۔" پورٹ مین نے "ICE کو نکالیں" کا نشان لگاتے ہوئے کہا: "ٹرمپ انتظامیہ اور ICE جو کچھ کر رہے ہیں وہ صدمے کا باعث ہے اور اسے روکنا چاہئے۔"

آمریکایی‌ها پس از کشته شدن الکس پرتی در مراسم یادبود او شرکت کردند.

کیمیل نے اپنے شو کے دوران امریکی کسٹمز اینڈ امیگریشن سروس کے اہلکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تربیت "ناقص" ہے اور ان کی قیادت "شرمناک" ہے، اور مزید کہا: "ہر دن ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ ان حرکتوں کو دیکھ کر لوگوں کو اس تشدد کے پس پردہ حقائق پر غور کرنا چاہئے اور ان بے رحمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنا چاہئے جو قانون کے نام پر کئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha