ابنا: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینہ سوتا کے شہر مینیاپولیس میں سینکڑوں امن کارکنوں اور طالب علموں نے امریکی حکومت کی جنگ طلبی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مشرق وسطی ،افغانستان اور پاکستان میں فوجی مداخلت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے دنیا میں امریکہ کی فوجی شرانگیزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے افغانستان سے فوری انخلاء کا بھی مطالبہ کیا اور سی آئی اے کی جانب سے دوسرے ممالک کے عوام کے خلاف ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کے فوری خاتمے پر تاکید کی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کے مختلف شہروں شیکاگو ،نیویارک ،واشنگٹن ،سان ڈیہ گو اور فلوریڈا میں بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407461
امریکہ کے مینیاپولیس شہر میں امن کارکنوں نے جنگ مخالف ریلی نکالی ۔