28 جنوری 2026 - 15:37
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مہندر پال سنگھ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ملاقات کے دوران ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اپوزیشن لیڈر سینیٹ جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مہندر پال سنگھ اور ان کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اقلیتی برادریوں کی جانب سے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جاری جدوجہد میں بھرپور تعاون اور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت مسیحی برادری سے جبکہ لالہ بہادر چوہان ہندو برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے موجود تھے، ان کے علاوہ دیگر اقلیتی قائدین نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور اپوزیشن لیڈر کے فوکل پرسن جناب محسن شہریار بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha