اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت نے حالیہ واقعات میں اسلامی ممالک کی جانب سے ایرانی قوم کی حمایت اور پشت پناہی کو سراہتے ہوئے مسلم ملکوں کے درمیان اتحاد کو خطے کی سلامتی اور استحکام کا ضامن قرار دیا ہے۔
صدر ایران مسعود پزشکیان نے آج بروز منگل 27 فروری 2026 کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تازہ ترین بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملکی اور علاقائی سطح پر تہران کے اصولی موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اندرون ملک نسلی گروہوں اور مذاہب کے درمیان اتحاد اور قومی ہم آہنگی کو تقویت دینا ایران اسلامی کی بنیادی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی بھائی چارے کے مطابق مسلم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
صدر ایران نے مزید کہا کہ "میں یقین قلبی کے ساتھ کہتا ہوں کہ امت اسلامیہ اور اسلامی ممالک ایک دوسرے کے بھائی ہیں، اور مجھے پختہ یقین یقین ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اور مشترکہ تعاون کے ذریعے، اپنی اقوام کے لیے ایک محفوظ، ترقی یافتہ اور ماڈرن خطہ بنا سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ