اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے سابق ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے مینیسوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف دو مظاہرین کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام سے حکومت کے اٹھ کھڑے ہونے والے مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
سابق امریکی صدر بائیڈن نے منیاپولس میں آئی سی ای کے ایجنٹوں کی فائرنگ میں دو شہریوں کی ہلاکت پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر عام شہریوں کوگولیاں مارنا"ہماری بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔
سابق امریکی صدر نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مینیسوٹا میں حکومت کے اقدامات کی روشنی میں وفاقی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور احتجاج کریں۔
دو مظاہرین کی ہلاکت پر اب تک خاموشی اختیار کرنے والے سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "گزشتہ ماہ منیاپولس میں جو کچھ ہوا وہ ہماری بنیادی اقدار کے سراسر منافی ہے۔
آپ کا تبصرہ