26 جنوری 2026 - 16:22
یمن کا سخت انتباہ: بحیرۂ احمر میں دشمن کے جہازوں کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

انصاراللہ کے قریبی میڈیا اکاؤنٹ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے باب المندب اور بحیرۂ احمر میں دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کی مقاومتی تحریک انصاراللہ سے قریبی تعلق رکھنے والے میڈیا اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں متخاصم جہازوں کے خلاف دوبارہ عسکری کارروائیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ’یمن کی جنگی خبریں نشر کرنے والے میڈیا اکاونٹ الاعلام الحربی نے "ہہت جلد" کے عنوان سے ایک مختصر وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں یمن کے مسلح ڈرونز اور ماضی میں کیے گئے حملوں کی مناظر شامل ہیں، جن میں بحیرۂ احمر میں نشانہ بنائے گئے جہاز دکھائے گئے ہیں۔

مبصرین کے مطابق، یہ پیغام اس بات کی علامت ہے کہ یمنی مسلح افواج خطے میں کسی بھی نئی کشیدگی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یمن نے فلسطین کی حمایت میں بحیرۂ احمر میں اسرائیل سے منسلک یا اس کے حامی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد عالمی بحری نقل و حمل شدید دباؤ کا شکار ہوگئی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha