23 جنوری 2026 - 15:51
حالیہ فسادات امریکی و صہیونی سازش کا نتیجہ تھے، صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حالیہ احتجاجات کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی مشترکہ سازش کے تحت پرتشدد میدانِ جنگ میں تبدیل کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازش کے نتیجے میں حالیہ احتجاجات ایک پرتشدد جنگ میں بدل گئے، جس میں تین ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

صدر نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ کا مقصد گزشتہ سال جون میں مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ میں اپنی شکست کی تلافی کرنا تھا، تاہم وہ اس محاذ پر بھی ناکام رہے۔

صدر پزشکیان کے مطابق، یہ امریکی–صہیونی منصوبہ، جس کے نتیجے میں 2,500 بے گناہ افراد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے، دراصل 12 روزہ جنگ میں شکست کا ردعمل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ان تلخ واقعات کے اسباب اور مختلف پہلوؤں کی مکمل اور جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے بنیادی محرکات کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ اسلامی اقدار کی بنیاد پر ان افراد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ نرمی اور رحم کا مظاہرہ کیا جائے گا جو دشمن کے فریب میں آ گئے تھے اور درحقیقت ملک کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت فسادات کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور زخمیوں کے ازالے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha