اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو دنیا بھر میں موجود امریکی فوجی اڈے اور مفادات ایران کے لیے جائز اہداف تصور کیے جائیں گے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت ایک ثابت شدہ حقیقت ہے جو ایمان، قومی عزم اور اندرونی صلاحیتوں پر قائم ہے، اور جس نے بارہا دشمن کے عسکری و تزویراتی اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔
جنرل عبداللہی کے مطابق ایران کبھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں، تاہم کسی بھی حملے، دھمکی یا معاندانہ اقدام کی صورت میں ایران کا جواب فوری، فیصلہ کن اور انتہائی سخت ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب "ہِٹ اینڈ رن" کی پالیسی کارگر نہیں رہی، اور ایران کا ردعمل امریکہ اور صہیونی رژیم کے تصور سے بھی کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔
آپ کا تبصرہ