22 جنوری 2026 - 17:49
برطانوی وزیر اعظم کا ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا دعویٰ

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لندن سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمانی اجلاس کے دوران گرین لینڈ کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ، ان کے بقول، اس معاملے میں پسپائی کا امکان نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ ٹیرف کے دباؤ میں آکر گرین لینڈ کے مستقبل کے بارے میں، ان کے بقول، اپنے اصول اور اقدار سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر مختلف معاملات کو چھیڑ کر برطانیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں تا کہ لندن گرین لینڈ کے سلسلے میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے لیکن میں ہرگز ایسا کام نہیں کروں گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha