ملزمان مرتضٰی عنایت ،مراد شاہ، اور محمد شکیب فاروقی کا تعلق کالعدم جنداللہ سے بتایاجاتاہے۔ ملزمان نے سیمنٹ کے بلاکوں میں جگہ بناکر بم اور دھماکہ خیزمواد نصب کیا اور انہیں سیل فون کے ذریعے دھماکوں کیلئے استعمال کیا۔پاپوش نگر میں 17افراد اور قصبہ موڑ میں 4افردا زخمی ہوئے جبکہ ایم اے جناح روڈ پردس محرم کے دھماکے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک اور 150کے قریب زخمی ہوئے تھے۔کراچی پولیس کے سربراہ نے اپنے پریس کانفرنس میں ان ملزمان کے نام بتائے تھے لیکن ان میں وزیرمحمد نامی ملزم کو آج پیش نہیں کیا کیا اور نہ ہی ا سکی وجہ بتائی گئی۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177268
انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس سجاد علی شاہ نے آٹھ،نو اوردس محرم کو پاپوش نگر ،قصبہ موڑ اور ایم اے جناح روڈ پر بم دھماکوں کے 3ملزمان کو7 دن کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔