17 اپریل 2010 - 19:30

کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر ایران جانے والی زائرین کی بس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین زائرین شہید جبکہ چھ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے میں مقامی ہوٹل پر ایران زائرین کی بس کے مسافر دوپہر کا کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون سمیت تین افراد شہید جبکہ چھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو سول اور بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی سے زائرین کی بس میں45 زائرین کوئٹہ آئے تھے جنہیں تفتان کے راستے ایران آنا تھا،  پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جس کے نتائج ابھی سے معلوم ہیں