12 جنوری 2026 - 16:15
ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا صدر قرار دے دیا

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر خود کو وینزویلا کا صدر قرار دے دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی صدر نے وکی پیڈیا جیسے پیج کی کاپی کرتے ہوئے اپنی شناخت امریکہ کے پینتالیسویں ، سینتالیسویں اور ساتھ ساتھ وینزویلا کے صدر کے طور پر پیش کی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کاراکاس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ہاتھوں نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کرنے کے باوجود، بولیاورین انقلاب، اقدار اور اصول کا سلسلہ وینزویلا میں بدستور جاری اور نافذ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے مادورو کو اغوا کرنے کے بعد وینزویلا کے تیل اور دیگر قدرتی ذخیروں پر امریکی قبضے کا بارہا اعادہ کیا ہے۔

ادھر وینزویلا کے صدر نے نام نہاد امریکی عدالت میں اعلان کیا کہ وہ اب بھی وینزویلا کے صدر اور ایک جنگی قیدی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha