اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کےشمالی صوبے مازندران سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں سے خطاب کے دوران فرمایا کہ عوام کی ہوشیاری اور میدان عمل میں موجودگی کی برکت سے گذشتہ تیس برسوں کے دوران دشمنوں کی تمام تر سازشیں ناکام رہی ہيں۔
انھوں نےفرمایا: امریکی سازشوں کے لاحاصل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران انقلاب کے ابتدائی کے ایام کے مقابلے میں دسیوں گنا زیادہ طاقتور ہے اور پوری تیز رفتاری کے ساتھ وہ اپنی ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی کہتے ہیں کہ انھوں نے 45 ملین (ساڑھے چار کروڑ) ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو شکست دیں، جو دشمن کی انتہائی عاجزی کا ثبوت ہے کیونکہ وہ اسلامی جمہوری نظام کو گرانے کے لئے اب تک دسیوں بار 45 ملین ڈالرخرچ کرچکے ہيں جن میں سیاسی دباؤ، اقتصادی پابندی، جاسوسوں کی خدمات حاصل کرنا اور ديگر ہتھکنڈے شامل ہيں لیکن انہیں کچھ بھی ہاتھ نہيں لگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: پچھلے صدارتی انتخابات کے بعد کے واقعات کی وجہ سے ایران کے عوام اسلامی جمہوری نظام کے دفاع کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر طور پر میدان عمل میں موجود ہيں اور ہمارے عوام نے ذمہ داری کا یہ احساس ضرورت کی ہر گھڑی میں ثابت کرکے دکھایا ہے جس کی ایک مثال گذشتہ تیس دسمبرکو پورے ایران میں اسلامی نظام اور اسلامی مقدسات کے دفاع میں نکالی جانیوالی ریلیاں ہيں جن میں کروڑوں عوام نے شرکت کی ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: کہ گیارہ فروری (22 بہمن) یعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں میں بھی ایران کے عوام ایک بار پھر اسلامی نظام کے دفاع کے سلسلے میں اپنی شاندار موجودگی کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیل یہاں ملاحظہ ہو: