17 اپریل 2010 - 19:30

ہیٹی میں پیروان اہل بیت (ع) کی 150 سے لے کر 200 تک شیعہ خاندان ہیٹی میں رہتے ہیں جن میں سے 20 خاندان پورٹ او پرنس میں رہتے ہیں اور بیشتر شیعہ "لوگان" نامی شہر میں ساکن ہیں۔

اہل البیت (ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایسے حال میں جب ہیٹی کے عوام حیرت اور سراسیمگی کا شکار تھے 6،1 ریکٹر کی شدت کے ایک دوسرے زلزلے نے اس بحران زدہ ملک کو نئے المیئے سے دوچار کیا۔ زلزلے سے زندہ بچنے والے شیعہ باشندوں نے ذرائع کو بتایا کہ شیعیان ہیٹی کا "المہدی سینٹر" زلزلے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق زلزلہ کے نتیجے میں موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد تقریبا 2 لاکھ کے قریب ہے جن میں سات شیعہ افراد بھی شامل ہیں اور زندہ بچنے والے شیعہ خاندان اس ملک کے اکثریتی باشندوں کی مانند بے گھر ہوگئے ہیں۔