اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے گزشتہ تین گھنٹے کے دوران یوکرین کے پچیس ڈرون مار گرائے ہیں۔
ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان طیاروں کو ملک کے مختلتف علاقوں کی فضاؤں میں صرف تین گھنٹے کے دوران پتہ لگا کر تباہ کیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روستوف کے علاقے میں دس ڈرون، بحیرہ آزوف کے اوپر سات ڈرون، کراسنودار کے علاقے میں چار ڈرون اور دیگر چار ڈرون ملک کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ