27 دسمبر 2025 - 16:17
مآخذ: ارنا
​​امریکی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایران اور روس کا موقف یکساں ہے: وزیر خارجہ عباس عراقچی

امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایران اور روس کا موقف یکساں ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایران اور روس کا موقف یکساں ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورہ روس کے دوران (16 دسمبر کو) میگیمو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ بین الاقوامی نظام میں دنیا بھر کے ممالک کے پاس مضبوط ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی تسلط پسندی اور غنڈہ گردی کے مقابلے میں ایک دوسرے کی حمایت کرنا ایران روس تعاون اہم ترین نکات میں سے ایک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ خود کو دنیا بھر میں مداخلت، جنگ قتل و غارتگری اور پابندیاں لگانے کا حقدار سمجھتا ہےاور اس نے مغربی ایشیا میں اپنے اتحادی کو بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرنے والی ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔ یہ بین الاقوامی نظام میں لاقانونیت کی ایسی مثالیں ہیں جو دنیا کو مزید بدامنی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے مزاحمت کا فیصلہ کیا اور دفاعی اور میزائل صلاحیتوں سمیت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو ٹھوس جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تو کہا جاتا ہے کہ ایران کے کی فضائی حدود دشمن کے ہاتھ میں تھی لیکن یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ مقبوضہ علاقوں (اسرائيل) کی فضائي حدود بھی ایرانی میزائلوں کے سائے میں تھے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ روس اور چین سمیت بہت سے  ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ ہماری روس کے ساتھ قریبی سیاسی مشاورت، مختلف سطحوں پر باقاعدہ ملاقاتیں اور بڑے اقتصادی منصوبوں پر کام جاری ہے نارتھ ساؤتھ کوریڈور ان اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جو روس کو خلیج فارس اور بحر ہند سے ملانے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے سامان کی نقل و حمل میں تیزی اور اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha