ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بندرگاہوں کے درمیان بہتر رابطے اور سمندری راستوں کے ذریعے لوگوں اور تجارتی سامان کی آمد و رفت آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے ایران کی حمایت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے موقف پر بھی زور دیا اور کہا کہ وہ تہران کا دورہ کرنے اور اسلام آباد میں اپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انوار چوہدری نے بتایا کہ پاکستان نے میری ٹائم کمپنیوں کو ایران کے ساتھ شپنگ لائن شروع کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں اور ایرانی کمپنیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سمندری تعلقات کو فروغ ملے گا۔
ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر اور پڑوسی ملک ہیں، اور مشترکہ مفادات کو سمندری راستوں سے جوڑ کر تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ایران ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ