25 دسمبر 2025 - 16:26
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں پر عمل ہی پاکستان کی ترقی کی کنجی ہے، علامہ سید شہنشاہ نقوی

قائد اعظمؒ کے نظریے پر عمل پاکستان کی ترقی کا راز، مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی یوم ولادت کے موقع پر صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں قائد اعظم کے بنیادی نظریے پر عمل پیرا ہونے کو پاکستان کی ترقی کا راز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ فلسطین کو مرکزی حیثیت قائد اعظم کی واضح کردہ اصولوں کی بنیاد پر ہے۔

قائد اعظم ایک آزاد و خودمختار ملک چاہتے تھے جو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بنے۔

موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں کو بنیاد بنائیں اور ایسا پاکستان تعمیر کریں جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے پناہ گاہ ہو بلکہ ایک فلاحی، جمہوری اور انصاف پر مبنی ریاست ہو، جہاں ہر شہری کو یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے میں پنہاں ہے۔

درایں اثناء علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔

پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی ولادت پوری دنیا میں امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

آپ نے محبت اور ہمدردی جیسی الہی اقدار کی تبلیغ کی۔

آئین پاکستان میں سب کو اپنی اپنی عبادات کرنے کا حق حاصل ہے اور ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت بھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha