بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صدارتی اطلاعاتی مرکز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ لیو XIV کو عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کی ولادت باسعادت اور نئے عیسوی سال 2026 کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں، ـ جبکہ عالمی طاقتوں کے جرائم، ان کی لامحدود طاقت کی وجہ سے، عالمی برادری کو جنگ اور تباہی کے بھنور میں دھکیل رہی ہے، انسانی مسائل کے حل کے لئے اجتماعی حکمت و دانش، ایک نئے زاویئے، سوچ اور غور و فکر کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، اثر و رسوخ اور دولت کے دائرے سے غیر منسلک آزاد حکام اور مفکرین کے مؤثر اقدامات سے، تمام ستم زدہ اور مظلوم قوموں کے لئے امن، سلامتی اور آزادی کے حصول کی طرف ایک نیا راستہ تلاش کیا جا سکتا ہے۔"
پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
کیتھولک عیسائیوں کے معزز رہنما
عزت مآب پوپ لیو چہاردہم
حضرت عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کے مبارک میلاد اور نئے سال 2026 کے آغاز پر، آپ کی خدمت میں، دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
حضرت عیسیٰ مسیح (علیہ السلام) کا میلاد ان کی بلند روحانی صفات ـ بشمول حریت پسندی، ظلم کے خلاف جدوجہد اور محبت و مہربانی ـ کی یاد دلاتا ہے، جنہیں قرآن کریم میں بھی سراہا گیا ہے۔ امید ہے کہ خدا کے احکام اور انبیائے کرام کے عظیم تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے، ہم ساری دنیا میں انصاف، امن اور آزادی کے قیام کے گواہ بنیں۔
مجھے امید ہے کہ اللہ کے احکامات اور انبیاء کی بیش قیمت تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے، ہم پوری دنیا میں انصاف، امن اور آزادی کا مشاہدہ کریں گے۔"
آج کے دور میں، ـ جبکہ عالمی طاقتوں کے جرائم، ان کی لامحدود طاقت کی وجہ سے، عالمی برادری کو جنگ اور تباہی کے بھنور میں دھکیل رہی ہے، انسانی مسائل کے حل کے لئے اجتماعی حکمت و دانش، ایک نئے زاویئے، سوچ اور غور و فکر کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، 'اثر و رسوخ اور دولت کے دائرے' سے غیر منسلک آزاد حکام اور مفکرین کے مؤثر اقدامات سے، تمام ستم زدہ اور مظلوم قوموں کے لئے امن، سلامتی اور آزادی کے حصول کی طرف ایک نیا راستہ تلاش کیا جا سکتا ہے۔"
میں بارگاہِ الٰہی سے آپ کی صحت و کامیابی، حضرت مسیح (علیہ السلام) کے پیروکاروں کی سعادت و خوش بختی اور ساری دنیا میں امن و سکون کے قیام کے لئے دعاگو ہوں۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
مسعود پزشکیان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ