اس دن کی امید کے ساتھ، جب بنی نوع انسان کے مصلح اور موعودِ عالم حضرت مہدی (علیہ السلام) ظہور فرمائیں گے اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے تعاون سے ناانصافی اور ظلم سے بھری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، آمین یا رب العالمین۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کو برابر کے حقوق اور مذہبی آزادیاں حاصل ہیں، کسی کے ساتھ بھی زیادتی پر قانون حرکت میں آئے گا، ترقی اور خوشحالی کے سفر پر ہم سب نے شانہ بشانہ آگے بڑھنا ہے؛
صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کی ولادت پر دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ لیو XIV کو کی تہنیتی پیغام دیتے ہوئے نئے عیسوی سال 2026 کے آغاز پر مبارکباد دی۔
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔