اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ پیر کے روز کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے تین ارکان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسرائیلی افواج کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کی بحالی میں مصروف تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص بیک وقت لبنانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ میں خدمات انجام دے رہا تھا، جبکہ ایک اور فرد صیدا کے علاقے میں حزب اللہ کے فضائی دفاعی یونٹ سے وابستہ تھا۔
اسرائیلی فوج نے لبنانی فوج اور حزب اللہ کے درمیان روابط کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے اُن عناصر کو بھی نشانہ بناتی رہے گی جو تنظیم کے عسکری ڈھانچے کی بحالی میں سرگرم ہیں، اور ان کارروائیوں کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان موجودہ مفاہمتوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ