18 دسمبر 2025 - 16:39
گلگلت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کو ملتوی کردیا گیا

گلگت بلتستان اگلے ماہ ہونیوالے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی کر دیے گئے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی کر دیے گئے۔ 

الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کاانعقاد ممکن نہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا،جبکہ 6جماعتوں نے موجودہ شیڈول پرہی الیکشن کا مشورہ دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 24جنوری 2026 کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha