17 دسمبر 2025 - 22:15
ایران اب ناقابل تسخیر ہے، استکباری طاقتوں کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جنرل فدوی

تہران کی امام حسین (ع) یونیورسٹی میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں ہمیشہ ناکام رہی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کی امام حسین (ع) یونیورسٹی میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں ہمیشہ ناکام رہی ہیں۔

 سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر نے تہران میں ایک علمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دشمن کی کثیر الجہتی جنگ اور ایران کی بڑھتی ہوئی تزویراتی طاقت کا موازنہ پیش کیا۔

انہوں نے شیطانِ بزرگ اور تسلط پسند قوتوں کی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کو معاشی پابندیوں، ثقافتی یلغار اور سیکیورٹی و فوجی خطرات کے ذریعے نشانہ بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ امریکی حکومت کے رویے میں معاندانہ شدت آج بھی برقرار ہے اور تہران کے خلاف ان کے معاندانہ اقدامات میں کوئی نرمی نہیں آئی۔

آئی آر جی سی کے نائب کمانڈر نے واضح کیا کہ پاسدارانِ انقلاب، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام اور ملک کی مسلح افواج نے عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہترین طریقے سے ادا کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے تمام منصوبوں کی ناکامی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ اسلامی انقلاب کی طاقت بین الاقوامی سطح پر اب ایک ایسی حقیقت بن چکی ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

خطاب کے آخر میں انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ ایران کو تمام شعبوں میں مکمل خود مختاری حاصل کرنے کے لیے اپنی اندرونی صلاحیتوں اور ملکی ٹیلنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کا واحد راستہ ہر میدان میں خود کفیل ہونا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha