صدرڈاکٹراحمدی نژاد اورتاجکستان کے صدرامام علی رحمان اوران کے زيرقیادت دونوں ملکوں کے وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور وزیر خارجہ نے ان معاہدوں پردستخط کئے۔ دونوں صدرور نے مذاکرات کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ پر زوردیا۔ پریس کانفرنس میں امام علی رحمان نے کہا کہ حکومت تاجکستان کاماننا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مسائل سفارتی طریقوں اورپرامن مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائيں ۔انھوں نے صدرایران کے ساتھ اپنے مذاکرات کے اہم موضوعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ فریقین نے اسٹریٹیجک تعاون کوفروغ دینے پر زوردیاہے ۔صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے دونوں ملکوں کے تعلقات کومستحکم اورپائدار قراردیااور کہا کہ کوئي بھی ان برادرانہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے ثقافتی اورتاریخی اشتراکات اور وسیع سطح کے تعاون کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی اور لسانی یگانگت پائی جاتی ہے ۔ صدرداکٹر احمدی نژاد آج صبح دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچے ہيں جہاں ایوان صدر میں میزبان صدرامام علی رحمان نے ان کاخیرمقدم کیا۔ڈاکٹراحمدی نژاد تاجکستان کے بعد ترکمنستان جائيں گے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175255
اسلامی جمہوریہ ایران اورتاجکستان نے باہمی تعاون کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہيں ۔