اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔
نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ اساتذہ نے کہا کہ پاک افواج نہ صرف خودمختاری اور قومی سالمیت کا تحفظ کرتی ہیں بلکہ عوام کی حفاظت میں بھی مصروف رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نشست طلبہ کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
طلبہ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں ملک کے دفاع کا جذبہ بڑھایا اور میڈیا پر خبریں بغیر تصدیق کے پھیلانے کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام ایک دوسرے کے لیے ہیں اور یہ تعلق مضبوط رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ