ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اور انہیں جنوری کے اختتام تک جوہری تنازع پر تہران کی پیش کش کا جواب دینا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے تحت مغربی دنیا نے ایران کو پیش کش کی تھی کہ وہ افزودہ یورینیم پراسیسنگ کے لیے کسی دوسرے ملک بھیجے جہاں سے یہ یورینیم عام استعمال کے لیے اسے واپس بھیجا جائے گا۔ ایران کو 2009 کے اختتام تک اس پیش کش کا جواب دینا تھا۔ تاہم ایران نے اسے قبول کرنے کی بجائے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یا تو ایران کو جوہری ایندھن فروخت کریں یا پھر اسے افزودہ یورینیم سے مرحلہ وارتبدیل کرے۔ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے ایرانی پیش کش پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن جاری کرکے ایران خود ہی اپنے راستے کی رکاوٹ بن رہا ہے!
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175066
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے جوہری تنازع کے معاملے پر اسکی جوابی پیش کش کو ایک مہینے کے اندر قبول نہ کیا تو وہ جوہری ایندھن کی تیاری شروع کردے گا۔