29 اکتوبر 2025 - 18:52
انصاراللہ یمن کا صیہونی رژیم کو انتباہ: لبنان کے خلاف جنگ کے سنگین نتائج ہوں گے

یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ لبنان میں جنگ چھیڑنے یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تل ابیب کو سخت اور سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

اہل بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمن کی وزارتِ خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں صیہونی رژیم کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے گا تو اسے سنگین علاقائی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں اسرائیل کو "علاقائی امن کے لیے خطرہ" قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنعا مکمل طور پر لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

چند روز قبل انصاراللہ کے سربراہ نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ "ہم حزب اللہ کی حمایت میں ذرّہ برابر ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے اور مزاحمت کی پشت پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔"

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، نومبر 2024 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے دو ہزار سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، جس پر عالمی ادارے نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان کے اختتام میں یمنی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ خطے میں صیہونی اقدامات، امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں، اور اگر اسرائیل نے اپنی جارحانہ پالیسی نہ روکی تو مزاحمتی محاذ کا مشترکہ ردِعمل ناگزیر ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha