تحریک منہاج القرآن کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فتویٰ دیا ہے کہ خود کش حملے اور بم دھماکے کفر ہیں۔ قوم افواج پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے ۔دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کے 150 صفحات پر مشتمل فتوے میں کہا گیا ہے کہ پر امن اور بے گناہ شہریوں کا قتل اسلام سے بغاوت ہے ۔ اسلامی ریاست کے خلاف مسلح لڑائی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے کسی شخص کو ریاستی نظام اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔فتوے میں دہشت گردی سے متعلق نکتہ نظر قرآن اور سنت کی روشنی میں پیش کیا گیاہے ۔اس فتوے کو انگریزی ، فارسی عربی اور دنیا کی دیگر اہم زبانوں میں ترجمہ کرکے بھی جاری کیا جائے گا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173726
علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فتویٰ دیا ہے کہ خود کش حملے اور بم دھماکے کفر ہیں۔