افغانستان میں امریکی اورنیٹو فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کا انخلا2013 سے شروع ہوسکتا ہے جب کہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فوج کا انخلا2017 سے2018 تک مکمل کیا جائے گا۔۔جنرل میک کرسٹل نے کانگریس کے ایک وفد سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے فوج کی واپسی2013 سے شروع کی جاسکتی ہے۔ تاہم پینٹا گون نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلا کا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا اور اس کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جانا چاہئے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوج کا انخلا2017 سے2018 تک مکمل کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر بارک اوباما جلد ہی افغانستان میں مزید فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173307
امریکی اورنیٹو فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کا انخلا2013 سے شروع ہوسکتا ہے۔