25 ستمبر 2025 - 20:40
ایران و سوئزرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ، اسنپ بیک پر تبادلہ خیال

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئزرلینڈ کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے سے ملاقات کی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نیویارک میں ایران اور سوئزرلینڈ کے وزرائے خارجہ نے باہمی روابط اور اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سوئیس ہم منصب اگناز یو کاسیس سے ملاقات میں، ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے تعلق سے یورپی ٹرائیکا کے طرزعمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ۔ 
انھوں نے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے سلامتی کونسل سے غلط کام لینے پر تین یورپی ملکوں، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا اصرار کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش اور ناقابل قبول ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تینوں یورپی ملکوں نے مسلسل عہد شکنی کی اور سب سے بدتر تو یہ ہے کہ ایران کی پر امن ایٹمی تنصیبات پر فوجی جارحیت کی حمایت کی جس کے بعد انہیں جامع ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتس کے تحت کسی بھی اقدام کا حق نہیں رہا۔ 
سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسنیپ بیک میکانزم کے تعلق سے یورپی ٹرائیکا کا اقدام تخریبی ہے اور اس سے سفارتکاری کے عمل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha