بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل عل یرضا صباحی فرد نے جمعرات (25 ستمبر 2025ع) کے روز آرمی کی شمال مغربی ڈیفنس پوزیشنز کے دورے کے دوران ہفتۂ دفاع مقدس کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "12 روزہ دفاع مقدس کے دوران آرمی ڈیفنس کے کارکنوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے دفاعی نظام میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ قربانی اور مقاومت کے شاندار کارنامے انجام دیئے۔
انھوں نے کہا: "منحوس صہیونی ریاست اسلامی ایران کے بہادر اور غیرت مند نوجوانوں کے فولادی عزم کے سامنے سر تعظیم و خم کرنے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئی۔"
انھوں نے کہا: "اسلامی ایران کے دفاع کی فرنٹ لائن یعنی ملک کا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر ہر حال میں جنگی صلاحیت اور دفاعی آمادگی کے لحاظ سے اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔"
مشترکہ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے زور دے کر کہا: "ہر دور میں انقلاب اسلامی کے رہبر معظم (مد ظلہ العالی) کے حکیمانہ اور مدبرانہ اقدامات مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور بہت سی مشکلات کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتے رہے ہیں، جن میں 12 روزہ دفاع مقدس بھی ان کی کمانڈ کا ایک بے مثال نمونہ ہے، جس کی بدولت ہم کم سے کم وقت میں صہیونی دشمن کے پیکر پر ناقابل تلافی ضربیں لگانے میں کامیاب ہوئے۔
بریگیڈیئر صباحی فرد نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دور کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: "12 روزہ دفاع مقدس میں ہمارے نوجوانوں آٹھ سالہ جنگ کے دور کے نوجوانوں سے کہیں زیادہ مضبوطی اور بلند حوصلوں کے ساتھ غاصب صہیونی ریاست اور جرائم پیشہ امریکہ کے سامنے ڈٹ گئے۔
انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا: "اسلامی ایران کے عوام نے 12 روزہ جنگ میں قومی یکجہتی اور مسلح افواج کی حمایت کرکے ایک بار پھر ثابت کرکے دکھایا کہ وہ ہرگز اس سرزمین کے دشمنوں کو کبھی بھی اپنے اسلامی وطن کی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ