15 ستمبر 2024 - 16:14
ایران: پابندیوں کے باوجود دفاعی ترقی اور تحقیق سے غافل نہیں ہوئے، کمانڈر فضائی دفاعی فورس

ایرانی فضائی دفاعی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا: ہم نے پابندیوں کے دوران تحقیق اور دفاعی شعبے میں ترقی جاری رکھی اور دشمن کو جارحانہ کاروائیوں سے باز رکھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی فضائی دفاعی فورس کے سربراہ کے سربراہ علی رضا صباحی فرد نے فضائیہ کے اعلی افسران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی ترقی نے تسلط پسند طاقتوں کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے باز رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی سخت پابندیوں کے دوران بھی ایران کی فضائی دفاعی فورس نے بہترین کارکردگی دکھائی؛ ہم نے تحقیق اور دفاعی ترقی کا سلسلہ جاری رکھا اسی وجہ سے آج ایران دفاعی شعبے میں ناقابل انکار طاقت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے میزائلوں اور ڈرون طیاروں پر اسٹیلتھ سسٹم نصب کیا ہے گو کہ یہ کامیابی آسانی سے نہیں حاصل نہیں ہوئی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا: ہماری فضائی دفاعی فورس بھی افواج کے دوسرے شعبوں کی طرح، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور اسلامی انقلاب کے رہبر معظم امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے فرمان پر، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ فضائی دفاعی فورس کی ترقی اور طاقت ان شہداء کی قربانیوں کے مرہون منت ہے جنہوں نے اس راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہم ان کی حصولیابیوں کی پاسداری کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110