بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اخبار العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ ایران اور عراق کے تعلقات توڑنے کی ہمہ جہت سازشوں میں مصروف ہے اور اس نے بغداد پر دباؤ بڑھا دیا ہے تاکہ عراق کو ایران سے دوری اختیار کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
اعلیٰ عراقی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دباؤ صرف مسلح تحریکوں یا ان کے جدید ہتھیاروں تک محدود نہیں، بلکہ اس میں ایسی عدالتی اور مالیاتی اصلاحات بھی شامل ہیں جن کے ذریعے ایران کے حمایت یافتہ دھڑوں کا اثر و رسوخ کم کرنا مقصود ہے۔
ایک سینئر عہدیدار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکہ عراقی مقاومت کے راہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ