اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اکسیوس کے رپورٹر باراک راوید نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ایک معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ نے عرب اور مسلمان رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتانیہو کو مغربی کنارہ کے علاقوں پر قبضہ کرنے سے روکیں گے۔
"پولیتیکو"کے مطابق، چھ مطلع افراد نے بتایا کہ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران اس بات کا وعدہ کیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارہ، جو فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام ہے، ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دو افراد نے مزید کہا کہ ٹرمپ اس معاملے میں انتہائی سخت موقف اختیار کیے ہوئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ ان کی آج کی اہم ترین میٹنگ ہے، تاہم وہ بغیر گفتگو کیے اجلاس سے روانہ ہو گئے اور شرکت کرنے والے ممالک نے ابھی تک ملاقات کے مواد پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔
خبر میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ ٹرمپ کی اس قسم کی وعدہ بندی پر شک ہے، کیونکہ عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ اکثر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کرتا اور ان پر پابند نہیں رہتا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوران واشنگٹن کے اسرائیل کے ساتھ مل کر اقدامات کو عالمی قوانین کے خلاف اور جارحانہ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ