24 ستمبر 2025 - 16:28
اسرائیلی فوج غزہ کی رہائشی عمارتیں تباہ کرنے لگی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی حملوں میں بھی شدت آگئی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے  ٹینکوں کے ساتھ بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں سے رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی تجاویز نہ ماننے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاکہ امریکا سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے ہی جنگ بندی کی ہر کوشش ناکام بنائی۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha