افغان طالبان نے امریکہ سے پس پردہ مذا کرات میں طرز حکمرانی میں تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے غیر ملکی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ اسلام آباد کے سفارتی ذرائع کے مطابق پس پردہ مذا کرات میں طالبان نے افغانستان سے اتحادی فوجوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے ۔ مذا کرات میں طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں حکمرانی کا فیصلہ غیر ملکی مداخلت کے بغیر کرنا چاہتے ہیں ۔ مذا کرات میں طالبان نے خواتین کو تعلیم کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے روئیے میں سختی امریکہ کی جانب سے جلد افغانستان چھوڑ نے کے اشارے کے بعد آئی ہے ۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا کا حالیہ دورہ پاکستان اسی سلسلے میں کیا گیا تھا
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173054
افغانستان سے اتحادی فوجوں کے فوری انخلاء کا بھی مطالبہ کر دیا ، اسلام آباد میں سفارتی ذرائع