اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور جبری بے دخلی پر تشویش ظاہر کی اور اسے رکوانے کے لیے علاقائی سطح پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر بھی بات ہوئی۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایٹمی توانائی سے پرامن استفادہ این پی ٹی کے تمام رکن ممالک کا مسلمہ حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا حل صرف سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین اور آئی اے ای اے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس معاملے کو مزید پیچیدہ ہونے سے بچائیں اور سفارتی عمل کو آگے بڑھائیں۔
آپ کا تبصرہ