7 ستمبر 2025 - 15:53
عراق میں 751 امیدوار انتخابی دوڑ سے باہر

عراقی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب تک 751 امیدوار مختلف قانونی، مالی اور عدالتی وجوہات کی بنیاد پر پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیے جا چکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  عراقی اعلیٰ خودمختار الیکشن کمیشن نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں میں سے 751 افراد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

کمیشن کے مطابق ان امیدواروں کی نااہلی کی وجوہات میں قانونِ انصاف و احتساب، مالی بدعنوانی کے الزامات اور بعض عدالتی مقدمات شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی حتمی توثیق اکتوبر کے اوائل میں کی جائے گی، جب کہ انتخابی مہمات کا باضابطہ آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا اور یہ ووٹنگ سے ایک روز قبل تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد خاموشی کا دورانیہ شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمان ملک کا واحد قانون ساز ادارہ ہے جو بغداد کے گرین زون میں واقع ہے۔ اس کے ارکان ہر چار سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں سے منتخب کیے جاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha