6 ستمبر 2025 - 16:21
لاریجانی: ایران و عراق کے تعاون کو مزید عملی شکل دینے کی ضرورت ہے

ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور رہبر انقلاب کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران و عراق کے تعلقات دوستانہ اور اسٹریٹجک ہیں، تاہم موجودہ حالات میں ان تعاون کو زیادہ عملی بنانا ہوگا۔

تہران (ابنا) — ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور رہبر معظم انقلاب کے مشیر علی لاریجانی نے عراقی سیاسی و مذہبی رہنما سید عمار حکیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتِ حال اور باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

سید عمار حکیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ جنگ نے ایران کی علاقائی طاقت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ان کے مطابق صیہونی حکومت کی جارحیت نے اس حقیقت کو آشکار کر دیا ہے کہ "اسرائیل خطے کے لیے مہلک خطرہ ہے " اور اب پورا خطہ اس کے رویّے کے خلاف حساس ہو چکا ہے۔

علی لاریجانی نے عراق کو ایک دوست،  اور مضبوط ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کے حالات میں دونوں ممالک کو اپنے تعاون کو زیادہ عینی اور عملی بنانا چاہیے تاکہ خطے میں مشترکہ مفادات کا تحفظ ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha