21 اگست 2025 - 23:37
وائٹ ہاؤس نے ٹک ٹاک ہتھیانے کے موقع پر، اس پلیٹ فارم پر سرکاری اکاؤنٹ بنایا!

ٹک ٹاک کو ہتھیانے کے موقع پر، ٹرمپ نے اس پلیٹ فارم پر وائٹ ہاؤس کے لئے ایک سرکاری اکاؤنٹ بنا لیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اس کے باوجود کہ امریکہ میں TikTok کو منقطع کرنے کے لئے ByteDance کی آخری مہلت میں ایک ماہ سے کم وقت باقی ہے، وائٹ ہاؤس نے پلیٹ فارم پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ فعال کر دیا۔

اس اقدام کا آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ویڈیو پیغام کے اجراء سے ہؤا۔ جہاں انھوں نے صارفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "میں آپ کی آواز ہوں"۔ یہ پوسٹ "America we are BACK!" کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی۔

پیج کی دوسری پوسٹ میں بھی سال کے مختلف موسموں میں وائٹ ہاؤس کے مناظر دکھائے گئے اور "امریکہ واپس آ گیا ہے! ہیلو ٹک ٹاک!" کی کیپشن کے ساتھ شائع کیا گیا۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ سال صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور ہونے والے قانون کی بنیاد پر ٹک ٹاک کو 17 ستمبر تک ایک امریکی خریدار کے حوالے کرنا ہوگا یا پھر اس پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے اس آخری تاریخ میں اب تک تین بار توسیع دی جا چکی ہے۔

اپریل 2024  میں امریکی کانگریس نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا، مگر یہ کہ چینی کمپنی بائیٹ ڈانس اسے فروخت کر دے۔ قانون سازوں کا اس سلسلے میں دعویٰ تھا کہ چینی حکومت امریکی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہے اور اسے تشہیری یا سیکیورٹی مقاصد کے لئے استعمال کرے گی۔ بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ ایپلی کیشن اس سے قبل 19 جنوری کو امریکہ میں ایک دن کے لئے دستیاب نہیں تھی۔ ایک ایسا اقدام جسے ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے مداخلت کا نتیجہ قرار دیا۔ ٹرمپ نے بھی بار بار زور دے کر کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک ایک امریکی کمپنی کو "فروخت" کر دیا جائے۔

امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک (Howard Lutnick) نے گذشتہ مہینے کہا تھا: "ہم نے فیصلہ کیا ہے؛ یا تو کنٹرول امریکہ کے ہاتھ میں ہوگا یا پھر ٹک ٹاک دس کروڑ امریکیوں کے فون پر موجود نہیں رہ سکے گا۔ چین کو جلد از جلد اپنا فیصلہ کرنا چاہئے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha