بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی نے اقوام متحدہ میں اپنی آخری تقریر میں کہا ہے کہ عراق پر امریکی لشکر کشی غلط اور بے بنیاد اطلاعات پر کی گئی اور مجھے عراق جنگ پر صدمہ ہے کیونکہ یہ حملہ بے بنیاد اور غلط دلائل کی بنا پر کیا گیا اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر کیا گيا انھوں نے کہا کہ عراق میں ایٹمی ہتھیاروں کا کوئی وجود نہیں تھا واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر بش نے عراق پر 2003 میں ایٹمی ہتھیار رکھنے کے بہانے سے حملہ کیا تھا اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان نے بھی عراق پر امریکی حملے کو غلط اور غیر قانونی قراردیا تھا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171101
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی نے وہائٹ ہاؤس کی جنگی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکی حملہ پہلے سے طے شدہ غلط اطلاعات پر کیا گیا تھا۔