15 جون 2009 - 19:30

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ امریکا اپنی پالیسیوں کے بارے میں پاکستانی عوام،سیاسی جماعتوں اورمختلف طبقات کے تحفظات دورکرے

لاہورمیں90شاہراہ قائداعظم پرامریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات میں نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، امریکا سمیت پوری دنیا اس کی امداد کرے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اورکیر ی لوگربل سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ کیری لوگربل پر پاکستانی قوم کے تحفظات جائز ہیں،پاکستان کواپنی خودمختاری اورسا لمیت سب سے زیادہ عزیزہے۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی بھرپورمددکریگا۔انہوں نے کہاکہ جنوب مشرقی ایشیا میں امن پوری دنیاکے لئے ضروری ہے۔ ملاقات کے دوران رچرڈ ہال بروک، امریکی سفیر این پیٹرسن، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔