پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت سے تعلقات میں سرد مہری آئی ہے جبکہ سیستان خودکش حملہ پاک ایران برادرانہ تعلقات کیخلاف سازش ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ سیستان حملے کی تحقیقات میں ایران کی بھر پور مدد کی جائے گی اور اس سلسلے میں ایک ایرانی وفد جلد پاکستان آئیگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا موقع نہیں۔اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔