15 جون 2009 - 19:30

شنگھائی تعاون تنظیم کو اعلی سطح پر اسٹریٹجک مذاکرات کے آغاز کے لئے قیادت کافریضہ سنبھالنا ہوگا ۔

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے آٹھویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنطیم پر زور دیا کہ خطے میں امن و ترقی کے لئے علاقائی تعاون کا مشترکہ تصور اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی بحران، دہشت گردی ، انتہا پسندی ، توانائی ، خوراک ، ماحولیات اور انفارمیشن سیکیورٹی جیسے چیلنجوں کا ترجیحی بنیاد پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ خطے میں وسیع پیمانے پر ترقی کے جامع ایجنڈے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کو اعلی سطح پر اسٹریٹجک مذاکرات کے آغاز کے لئے قیادت کافریضہ سنبھالنا ہوگا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے میں امن و استحکام کے لئے ضروری ہے