اس کانفرنس میں جو جولان کے قنیطرہ علاقے میں منعقد ہوئي ہے تاکید کی گئي ہے کہ صہیونی ریاست نے جولان کے علاقے میں تین سوسے زائد دیہی علاقوں کوتباہ کرکے ان علاقوں کےباشندوں کو ترک وطن پرمجبور کیا ہے اورعلاقے کے ماحولیات میں بھی تبدیلیاں ایجاد کی ہیں۔ اس کانفرنس میں شام نے دوبارہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ دمشق جولان کے مقبوضہ علاقوں کا چپہ چپہ آزاد کرانے کی کوشش جاری رکھےگا۔جولان عالمی کانفرنس میں پچپن عرب اور غیر عرب ملکوں نے شرکت کی ۔ یادرہے صہیونی ریاست نے انیس سوسڑسٹھ میں جولان پہاڑیون پرقبضہ کیا تھا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169163
جولان عالمی کانفرنس میں اعلان کیا گیا ہےکہ صہیونی ریاست نے جولان علاقے میں تین سو گاوں تباہ کردئےہیں۔