15 جون 2009 - 19:30

اوباما نے کہا کہ القاعدہ اور اس کے اتحادی پاکستان، جنوب مشرق ایشیا، مشرقی افریقا، یورپ اور خلیجی ممالک سے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی القاعدہ کے ٹھکانے ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ جہاں بھی اسامہ بن لادن کا نیٹ ورک امریکا پر حملے کے منصوبے بنا سکتا ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی القاعدہ کے ٹھکانے ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی ریاست ورجینیا میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں انٹیلے جنس کے تجزیہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ مستقبل میں امریکا پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہر منصوبے کو روکنے کے لیے امریکا سب کچھ کر گزرے گا۔ صدر اوباما نے کہا کہ القاعدہ اور اس کے اتحادی پاکستان، جنوب مشرق ایشیا، مشرقی افریقا، یورپ اور خلیجی ممالک سے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا القاعدہ پر مسلسل دباؤ بڑھا رہا ہے اور پوری توجہ اس پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔