15 جون 2009 - 19:30

پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسند رہنما حکیم اللہ محسود کے بھائی کلیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

سیکورٹی حکام کے مطابق افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں کلیم اللہ محسود ہلاک ہوا۔ کارروائی میں کل سات عسکریت پسند مارے گئے تھے جبکہ متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا تھا۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ پیر کے روز مارا گیا اور اسے گزشتہ روز دفن کردیا گیا ہے۔ کلیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے عسکریت پسندوں کی جانب کوئی بیان نہیں آیا۔واقعات کے مطابق چند روز قبل جب طالبان نے رزمک کے علاقے میں ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا تو سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں جو متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جن میں حکیم اللہ محسود کے بھائی بھی شامل تھے اور انہیں اپنے آبائی گاؤں کوٹکئی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔