15 جون 2009 - 19:30

ایران کے راستے ایجنٹ کے ذریعے دوبئی جانے والے متعدد پاکستانی افراد سمندر میں لانچ ڈوب جانے سے جاں بحق ہو گئے ۔

 تین کا تعلق صوابی سے ہے کوئی لاش سمندر سے برآمد نہیں ہو سکی ، بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک کو انسانی سمگلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اس غیر قانونی طریقے سے جانے والے کئی افراد سمندر میں ڈوب جانے سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے حال ہی میںصوابی کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین افراد عارف ولد فضل رازق، افسر علی ولد میاں داد اور رئیس ولد شیر زمین دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ بلوچستان گئے تھے وہاں سے کوئٹہ کے راستے ایک ایجنٹ کے ذریعے لانچ میں متحدہ عرب امارات جا رہے تھے کہ لانچ سمندر میں ڈوب کر جانے سے تمام سوار سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع منگل کو متاثرہ افراد کے ورثاء کو دی گئی اور پیر کی شام کو ان کی غائبانہ نماز جناہ بھی ادا کی گئی تاہم دیگر ڈوبنے والے افراد کی تعداد اور سکونت معلوم نہیں ہو سکی.