15 جون 2009 - 19:30

کویت میں سوائن فلو وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں ایک ہفتہ کے دوران 300 کااضافہ ہوا ہے۔

کویت میں سوائن فلو وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں ایک ہفتہ کے دوران 300 کااضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد کم آبادی کے حامل اس خلیجی ممالک میں سوائن فلو وائرس کا شکار افراد کی کل تعداد دو ہزار 444 ہوگئی ہے ۔ کویت میں اب تک7 افراد سوائن فلو سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر قیس علی کے مطابق نئے مریضوں میں اکثریت کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج ممکن ہے۔ دیگر خلیجی ممالک کی طرح کویت میں بھی ابھی تک نئے تعلیمی سال کا آغاز نہیں ہوا اور تعلیمی ادارے غیر مینہ مدت کیلئے بندہیں۔