15 جون 2009 - 19:30

اس زیر حراست ہلاک ہونے والے کمانڈر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

سوات آپریشن کے دوران شدید زخمی حالت میں گرفتارہونے و الا اہم شدت پسند کمانڈر شیر محمد قصاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے ۔سوات میڈیا سینٹر کے مطابق شدت پسند کمانڈر کو چار روز قبل چارباغ کے علاقے سے شدید زخمی حالت میں گرفتارکیاگیاتھا۔ اس زیر حراست ہلاک ہونے والے کمانڈر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ میڈیا سینٹر کے مطابق شیر محمد قصاب آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ،شیر محمد قصاب نے دوران تفتیش کئی شہریوں اور اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیاتھا۔سکیورٹی فورسز اور حکام نے اس کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قراردیاگیا تھا۔